مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ورلڈ کپ کے سلسلے میں برازیل کی سوئیزرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد غزہ کی پٹی میں برازیل کے سفیر نے فلسطینی رومال پہن کر اس جیت کا جشن منایا۔
خیال رہے کہ قطر میں جاری فیفا 2022 ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ کے لئے گزشتہ روز برازیل اور سویزرلینڈ کی قومی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں برازیل کی قومی ٹیم نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ قطر میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونے والے پہلے عالمی فٹبال مقابلے ہیں جو اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ فٹبال کے گراؤنڈ فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔
عالمی مقابلوں کے دوران تمام گراؤنڈز میں فلسطینی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور شائقین کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح عالمی برادری کو بھی یہ پیغام جا رہا کہ مسئلہ فلسطین اب بھی عالم اسلام کا سرفہرست مسئلہ ہے۔
دوسری جانب صہیونی حلقوں اور میڈیا میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ قطر میں موجود صہیونی میڈیا کے نمائندوں کو بھی شدید عوامی رد عمل کا سامنا ہے یہاں تک کہ خود صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شائقین ان سے بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔ بعض صہیونی میڈیا نمائندوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شناخت چھپا کر شائقین سے انٹرویو کئے۔
آپ کا تبصرہ